Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈھونڈنے در بہ در گیا کوئی | Dhoondne Dar Ba Dar Gaya Koi Premnath Bismil Urdu Ghazal

ڈھونڈنے در بہ در گیا کوئی محبت بھری اردو شاعری : پریم ناتھ بسملؔ

Love Shayari Urdu Mein

Premnath Bismil mohabbat

غزل

Love Shayari Urdu Me

ڈھونڈنے در بہ در گیا کوئی
دل کو لے کر کدھر گیا کوئی

ہر گھڑی رہتا ہے خیال اس کا
جیسے جادو سا کر گیا کوئی

آپ نفرت سے دیکھتے ہی رہیں
پڑھ کے اردو سنور گیا کوئی

آج پھر سے اداس ہوں دلبر
دے کے ایسی خبر گیا کوئی

اس نے دل سے مٹا دیا سب کچھ
جس کی الفت میں مر گیا کوئی

بھول جا تو مجھے ! کہا اس نے
آج دنیا سے ڈر گیا کوئی

پُرتبسّم ہو تیرا گھر، آنگن
اشک آنکھوں میں بھر گیا کوئی

میں وفا کر کے بھی رہا تنہا
کر کے وعدے مُکر گیا کوئی

میں بُرا اتنا تو نہیں بسملؔ
مجھ پہ الزام دھر گیا کوئی

پریم ناتھ بسملؔ
مرادپور، مہوا، ویشالی۔ بہار
رابطہ ۔ 8340505230


Urdu Love Shayari

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے